نیویارک : امریکہ نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ مکمل طور پر تلف کر دیا ہے۔میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو دہائیوں پرانے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس اقدام کو دنیا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا سبب بننے والے ہتھیاروں کے ذخیرے کے خاتمے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔صدر بائیڈن نے کہا کہ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کے آخری حصے کو بھی بحفاظت تباہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے محفوظ بنانے کے قریب لانے کیلئے اہم قدم ہے۔
