واشنگٹن: امریکہ کے انسداد امراض و تحفظ مرکز نے بڑھتے ہوئے کورونا معاملوں کے درمیان 22 ممالک کے نام ’سنگین پُر خطر سفر‘ کی فہرست میں شامل کئے ہیں ۔ میڈیا کے مطابق سی ڈی سی نے منگل کو جاری کی گئی اپنی فہرست میں انٹارکٹیکا کے علاوہ ہر براعظم سے کم از کم ایک ملک کو شامل کیا ہے ۔ اس زمرے میں صرف ان ممالک کو شامل کیا گیا ہے جہاں گزشتہ 28 دنوں میں ایک لاکھ باشندوں پر 500 سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ سی ڈی سی نے اپنے شہریوں پر ان ممالک کا سفر کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
کیریبین میں برٹش ورجن آئی لینڈز نے 22 مقامات میں سب سے اونچی چھلانگ لگا ئی ہے ۔ جزیرے کا گروپ گزشتہ ہفتے تک سی ڈی سی کی پہلی سطح کے زمرے میں شامل تھا۔ اب تک سی ڈی سی کے چوتھے زمرے میں 100 سے زیادہ ممالک شامل ہیں۔