واشنگٹن ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے عالمی منڈی سے ایرانی تیل کے 2.7 ملین بیارلس کو ہٹالیا ہے کیونکہ اس نے ایران کے تمام خام تیل کی خریدی پر ایک بار پھر تحدیدات عائد کردی ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یہ بات کہی ۔ یاد رہے کہ مئی میں امریکہ نے ایرانی تیل کی درآمد کرنے والے ممالک پر تحدیدات ہٹالی تھیں جن میں ہندوستان بھی شامل ہے ۔ ایران نے ایک رپورٹ کے مطابق ماہ جولائی میں یومیہ ایک لاکھ بیارلس تیل برآمد کیا تھا۔
