امریکہ وزیر خارجہ کی آرمینی اور آذربائیجانی ہم منصبوں سے ملاقات

   

نیویارک : حالیہ دنوں میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازعات میں اضافہ ہوا ہیتو دونوں ممالک کے درمیان پہلا رابطہ امریکی شہر نیو یارک میں ہوا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے نیویارک میں موجود آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارت مرزویان کے ساتھ یکجا ہوئے۔بلنکن نے اس موقع پر کہا کہ مضبوط اور باقاعدہ ڈپلومیٹک روابط ہر کس کے لیے بہترین راستہ ہے۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان اختلافات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پائیدار امن کا راستہ ہے جو اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرتا ہے، امریکہ ان کوششوں کی حمایت کیلئے ہر ممکنہ تعاون کیلئے تیار ہے۔