امریکہ : ٹک ٹاک فروخت کرنے کی مہلت میں 7 دن کا اضافہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکہ نے چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی فروخت کے لیے دی جانے والی مہلت میں 7 دن کا اضافہ کردیا ہے۔ستمبر میں امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 12 نومبر سے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی جائے گی، جس کے خلاف امریکی عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تھا۔مگر 12 نومبر کو کامرس ڈیپارٹمنٹ کمیٹی آن فارن انوسٹمینٹ (سی ایف آئی یو ایس) نے ٹک ٹاک کی اس مدت میں 15 دن تک بڑھا کر اسے 27 نومبر کردیا تھا۔یہ مدت جمعے کو ختم ہورہی تھی مگر عدالت میں جمع کرائے گئے ایک بیان کے مطابق کمپنی کو مزید 7 دن کی مہلت دی جارہی ہے اور اب بائیٹ ڈانس کو 4 دسمبر تک اپنی ایپ کے امریکی آپریشنز کو فروخت کرنا ہوگا۔