امریکہ ٹیرف کے ذریعہ عالمی برادری میں تنہا ہوجائے گا

   

ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسی عالمی معیشت کو نقصان پہنچائے گی: جن پنگ

بیجنگ : چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف اور تجارتی پابندیاں عائد کر کے امریکا دراصل خود کو عالمی برادری سے الگ کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ محصولات کی جنگ میں کوئی بھی فاتح نہیں ہوتا اور ایسے فیصلے دنیا کو تقسیم کی طرف لے جاتے ہیں صدر شی نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ امریکہ کی یہ یکطرفہ پالیسی صرف عالمی معیشت کو نقصان پہنچائے گی اور خود امریکہ کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگی شی جن پنگ نے یورپی یونین کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ غنڈہ گردی اور دھونس دھمکی کی پالیسی کے خلاف متحد ہو جائے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ایسے رویے کے سامنے مزاحمت کرنی چاہیے تاکہ کسی طاقتور ملک کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ اکیلا دنیا کو اپنی شرائط پر نہیں چلا سکتا انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ مؤقف اپنائے گی چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین امریکی تجارتی دباؤ سے نہ پہلے کبھی ڈرا ہے اور نہ اب ڈرے گا انہوں نے کہا کہ چین کو ٹیرف لگا کر بلیک میل نہیں کیا جا سکتا اور چین ہر قسم کے بیرونی دباؤ کا سامنا استقلال اور اعتماد کے ساتھ کرے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی قوم نے اپنی ترقی کا سفر کسی بیرونی سہارے کے بغیر مکمل کیا ہے اور آج بھی چین کی طاقت خود انحصاری محنت اور قومی اتحاد میں ہے شی جن پنگ نے کہا کہ چین نہ کبھی دوسروں کے احسانات پر انحصار کرتا ہے اور نہ ہی اپنی پالیسیاں کسی کے کہنے پر تبدیل کرتا ہے عالمی حالات جیسے بھی ہوں چین اپنی راہ پر قائم رہے گا اور اپنی معیشت کو مزید مضبوط بنائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین ہر ممکن کوشش کرے گا کہ دنیا میں امن استحکام اور باہمی احترام کی فضا قائم ہو تاکہ ترقی سب کا حق بن سکے نہ کہ کسی ایک ملک کی اجارہ داری ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے چین اور دیگر ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں تجارتی تناؤ بڑھتا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر ایک نئی معاشی جنگ کی فضا بنتی جا رہی ہے۔
فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، تین ہلاک
نیویارک : امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر بوکا ریٹن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارہ میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک کار سوار شخص زخمی ہو گیا۔ طیارہ حادثہ ایک مصروف بین الریاستی ہائی وے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ یہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 10 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، جب ’سسنا 310‘ ماڈل کا چھوٹا طیارہ بوکا ریٹن ایئرپورٹ سے فلوریڈا کے شہر تالاہاسی کے لیے روانہ ہوا تھا۔