امریکہ : پولیس فائرنگ سے 14سالہ لڑکی ہلاک

   

واشنگٹن ۔ امریکہ میں ملزم کے تعاقب میں پولیس کی کپڑوں کی دکان پر فائرنگ کی زد میں آکر 14سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مسلح شخص دہشت گردی کی نیت سے مارکیٹ میں موجود ہے۔ تعاقب پر ملزم کپڑے کی دکان میں داخل ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتاری دینے کو کہا تاہم وہ نہیں مانا جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کی ایک گولی چینجنگ روم کے دروازے کو توڑتے ہوئے اندر موجود لڑکی کو لگ گئی۔