بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ اس نے جزائر پاراسل میں امریکی جنگی بحری جہاز کا تعاقب کیا اور اسے خبردار کرتے ہوئے وہاں سے نکال دیا۔ چینی فوج کے مطابق یہ امریکی بحری جہاز بغیر اجازت کے غیر قانونی طور پر چینی پانیوں میں داخل ہو گیا تھا۔ بیجنگ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین کی حاکمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس طرح کی حرکات دوبارہ نہ کرے۔ بحیرہ جنوبی چین میں واقع پاراسل ایک مصنوعی اور متنازعہ جزیرہ ہے۔