کابل : افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکہ ڈرون طیاروں سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان نائب وزیرِ اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت ہر ملک اپنی سر زمین اور فضائی حدود کا خود مختار ہوتا ہے، اسی طرح اماراتِ اسلامیہ افغان سر زمین اور فضائی حدود کی واحد قانونی نگراں ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے مزید کہا کہ امریکہ ڈرون حملوں سے تمام عالمی قوانین اور حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکہ دوحہ میں طالبان سے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔