امریکہ: ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیل کا لائسنس منسوخ

   

واشنگٹن : امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی کا وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ روڈی جولیانی نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو بدلنے کی کوشش کے دوران غلط بیانی سے کام لیا تھا۔