امریکہ کانسل کشی سے متاثرہ غزہ میں امن فورس کیلئے مسودہ قرار داد

   

واشنگٹن، 4 نومبر (یو این آئی) امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کو ایک مسودہ قرارداد پیش کی ہے جس میں اسرائیل کے زیرِ محاصرہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکورٹی فورس کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے ، جس کا مینڈیٹ کم از کم دو سال تک جاری رہے گا ۔اس مسودے کے مطابق ،جس کی “حساس لیکن غیر درجہ بند” کے طور پر تشریح کی گئی ہے ، یہ قرارداد امریکہ اور دیگر شریک ممالک کو غزہ پر وسیع اختیار فراہم کرے گی۔