واشنگٹن : امریکہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دعوے امریکہ نے ان کے ملک کو ہتھیار بھیجنے سے انکار کر دیا ہے پر ردعمل کا ظاہرکیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ نیتن یاہو کی طرف سے سوشل میڈیا پر نشر کردہ ویڈیو پوسٹ میں امریکہ پر ہتھیار بھیجنے سے انکار کرنے کا جو الزام عائد کیا ہے، حیران کن ہے۔کربی نے اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ امریکہ اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مدد فراہم کرتا ہے، ہم اس ویڈیو پیغام سے سخت مایوس ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کو فراہم کردہ اور ابھی بھی جاری ہمارا تعاون و حمایت کو بالائے طاق رکھنے سے ان کے یہ ریمارکس تکلیف دہ اور افسوسناک معلوم ہیں۔” اسرائیل کے لیے امریکہ کی حمایت جاری رہے گی۔انہوں نے کہا نیتن یاہوسے اس چیز کی وجہ دریافت کرنی چاہیے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ویڈیو میں ان کے بیانات درست نہیں ہیں۔