نیویارک: اسپیشل امیگرینٹ ویزوں کا پروگرام، SIV، کانگریس کا پروگرام ہے جس کے تحت خصوصی ویزے مستقل رہائش اور آخر کار امریکی شہریت پر منتج ہو سکتے ہیں۔اسپیشل امیگرینٹ ویزوں کی منظوری سمیت درخواست کے عمل میں اوسطاً تین سال لگتے ہیں۔امریکہ میں قائم غیر سرکاری تنظیم Afghan Evac کی صدر نے کہا ہے کہ یہ ہمارے تمام افغان اتحادیوں کی مدد کے لیے کافی ویزے نہیں ہوں گے۔امریکی قانون سازوں نے 1.2 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کے پیکج میں ان افغان شہریوں کے لیے اضافی 12,000 خصوصی تارکین وطن کے ویزے (SIVs) شامل کیے ہیں جنہوں نے افغانستان میں امریکی مشن کی حمایت کی تھی اور انہوں نے اس پروگرام کو 2025 کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔اضافی ویزوں کی یہ تعداد درخواست کیے گئے 20 ہزار ویزوں کی تعداد سے ابھی بھی کم ہے۔صدر جو بائیڈن نے حکومت کی جزوی بندش کے امکان سے بچنے کے لیے اخراجات کے ان بلز پر ہفتے کے روز کانگریس کی منظوری کے چند ہی گھنٹوں بعد دستخط کر کے انہیں قانونی شکل دی۔