امریکہ کا اپنے شہریوں کو اٹلی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے محکمہ خارجہ نے امراض کے کنٹرول مرکز(سی ڈی سی)کی صلاح پر اٹلی میں کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے وہاں کے غیر ضروری سفر سے بچنے کے لئے سفر سے متعلق وارننگ جاری کی ہے ۔محکمہ خارجہ نے جمعہ کو جاری ایک نوٹس میں کہا کہ سی ڈی سی نے اٹلی کے لئے تیسری سطح کی وارننگ جاری کی ہے ۔وہ اس وقت اٹلی کے غیر ضروری سفر سے بچنے کی صلاح دیتا ہے ۔