امریکہ کا ایران کیخلاف سائبر آپریشن

   

نیویارک ۔ 16 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر 14 ستمبر کے حملوں کے بعد امریکہ نے ایران کے خلاف خفیہ سائبر مشن کیا تھا۔ اس مشن کے حوالے سے معلومات دو امریکی ذرائع نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتائی ہیں۔ اس خصوصی آپریشن کو رواں برس ستمبر کے آخری ایام میں مکمل کیا گیا۔ اس کا مقصد ایران کی جانب سے امریکہ اور اْس کے حلیفوں کے خلاف پراپیگنڈے کو کنٹرول کرنا تھا۔ ایک اہلکار کے مطابق اس مشن کا ایک بنیادی مقصد ایرانی آن لائن سسٹم کے ہارڈ ویئر کو نقصان پہنچانا بھی تھا۔ ایسا اندازہ لگایا گیا ہے کہ رواں برس کے دیگر امریکی سائبر آپریشنز کے مقابلے میں ستمبر میں مکمل کیا گیا مشن بہت زیادہ وسیع نہیں تھا۔

بارسلونا: میئر کی مذاکرات کی اپیل
میڈرڈ، 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف صوبہ کاٹولونیہ میں منگل کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم ازکم 74 لوگوں کے زخمی ہونے اور پرتشدد واقعہ کے درمیان بارسلونا کے میئر ادا کولا نے امن اور بات چیت کی اپیل کی ہے ۔مسٹر کولا نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا‘‘ہم شہر میں امن اور بات چیت چاہتے ہیں۔