امریکہ کا برازیل کے خلاف تحقیقات کا آغاز

   

نیو یارک، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے برازیل کے خلاف 1974 کے تجارتی ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت کاروباری پالیسیوں کی جانچ شروع کی۔ایک بیان میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی ہدایت پر شروع کی جانے والی تحقیقات امریکی سوشل میڈیا کمپنیوں پر برازیل کے حملوں کیساتھ دیگر غیر منصفانہ کاروباری پالیسیوں کی تحقیقات کرے گی جو امریکی کمپنیوں ، کارکنوں ، کسانوں اور ٹکنالوجی کی نئی ذہانت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر سرکاری ایجنسیوں ، منظور شدہ مشیروں اور کانگریس سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ برازیل کے ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کی ‘‘گہرائی سے جانچ اور ممکنہ طور پر رد عمل کی کارروائی کرنا چاہئے ۔

اسرائیل سیف کے قتل کی تحقیقات کرے :امریکہ
تل ابیب، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے اسرائیل سے امریکی شہری کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔اسرائیل میں امریکی سفیر نے اسرائیلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی طرف سے قتل کئے گئے 20 سالہ فلسطینی نژاد امریکی شہری ’سیف مسلط‘کے قتل کی تحقیقات شروع کی جائیں۔امریکی سفیر مائیک ہکابی نے منگل کے روز سوشل میڈیا ‘ایکس’ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک امریکی شہری سیف مسلط کے جارحانہ قتل کی تحقیقات کرے ۔ سیف اپنے اہلِ خانہ سے ملنے کے لئے سنجل آیا ہوا تھا جہاں اسے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا ہے ۔ اس جُرم اور دہشت گردانہ کاروائی کا حساب پوچھا جانا چاہیئے ۔ سیف کی عمر صرف 20 سال تھی”۔واضح رہے کہ سیف مسلط فلوریڈا کے رہائشی امریکی شہری تھے