امریکہ کا بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم

   

واشنگٹن: امریکہ نے بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے مزید تشدد سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہیں، گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران بہت جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عبوری حکومت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار کی کسی بھی قسم کی منتقلی بنگلہ دیش کے قوانین کے مطابق ہو۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا فوج کو ملک کی اگلی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے تو ملر نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں بنگلہ دیش کے عوام ملک کے مستقبل کی حکومت کا فیصلہ کریں۔