واشنگٹن، 6 اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکہ نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (منٹ مین سوم) کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے نیوکلیئر ٹیسٹنگ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کے مطالبے کے چند دن بعد ہی امریکی ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ نے چہارشنبہ کی صبح سویرے کیلیفورنیا کی وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے غیر مسلح منٹ مین III انٹرکانٹیننٹل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق میزائل نے تقریباً 4,200 میل کا فاصلہ طے کر کے مارشل آئی لینڈز میں رونالڈ ریگن بیلسٹک میزائل ڈیفنس ٹیسٹ سائٹ کواجالین ایٹال پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔