امریکہ کا ترکی کو F-35 طیارہ کی سربراہی روکنے کا فیصلہ

   

واشنگٹن،2اپریل(سیاست ڈاٹ کام )امریکی دفاعی ادارہ پنٹاگن نے ترکی کو
F-35
لڑاکا طیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے پنٹاگان ترکی کو مزید
F-35طیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی، نیز
F-35
پروگرام کے تحت مشترکہ سرگرمیاں بھی روک دی جائیں گی۔پنٹاگان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکی روس سےS-400میزائل سسٹم خرید رہا ہے جو ایف- 35 پروگرام سے متصادم ہے ۔