امریکہ کا خلا کا چکر لگانے والے دونوں ارب پتیوں کو خلا باز ماننے سے انکار

   

واشنگٹن : امریکہ نے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ارب پتی تاجر رچرڈ برینسن کے خود کو خلاباز کہلوانے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا اور خلانورد کی ’تعریف‘ کی تبدیل کردی۔حالیہ دنوں میں خلائی سفر کرنے والے دنیا کی امیر ترین شخصیت اور آن لائن کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور برطانوی تاجر رچرڈ برنیسن کو امریکی حکومت نے خلاباز ماننے سے انکار کردیا۔خلا باز کون کہلائے گا؟ اس حوالے سے امریکی حکومت نے قواعد میں تبدیلی کردی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے قواعد کے مطابق اب خلاباز کہلانے کے خواہاں افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ راکٹ کو بحفاظت خلا تک لے جانے والے عملے کا حصہ ہوں اور اور خلائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے انہوں نے کردار ادا کیا ہو۔خلا باز کی اس نئی تعریف کے بعد امریکی حکومت کی نظر میں جیف بیزوس اور رچرڈ برینسن خلا نورد نہیں ہیں۔