واشنگٹن : امریکہ نے روس پر یوکرین کے اناج کے گوداموں پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے ماسکو سے اپنی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویڈیو میں حملے سے پہلے اور حملے کے بعد کی جھلکیاں شامل ہیں جس سے یوکرین کے روبیز قصبے پر حملے کا پتہ چلتا ہے۔پیغام میں کہا گیا کہ یوکرین کے اناج کے گوداموں پر روس کے حملوں کے ملک کے کسانوں اور دنیا بھر میں بھوک سے مرنے والے لوگوں کے لیے بھیانک نتائج برآمد ہوئے جبکہ اس اناج سے بہت سے خاندانوں کی فاقہ کشی دور کی جاسکتی ہے۔پیغام میں روس سے اپنے حملے بند کرنے اور بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کی طرف واپس آنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے روس پر ازمیل بندرگاہ کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔دریں اثنا روسی وزارت دفاع نے بحیرہ اسود میں یوکرین کی ایزمیل بندرگاہ کی طرف بڑھنے والے خشک کارگو جہاز پر انتباہی فائرنگ کیے جانے کی دلیل پیش کی ہے۔