امریکہ کا سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد پر پابندی کا اعلان

   

واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن نے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدہ کے دائرہ کار میں زیر حراست 5امریکی شہریوں کی رہائی کے بعد ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔
نیوزی لینڈ میں 6.0شدت کا زلزلہ
ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں زلزلہ پر نظر رکھنے والے ادارے جیونیٹ نے بتایا ہے کہ چہارشنبہ کی صبح 9.14بجے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے مرکز میں جیرالڈائن کے قریب 6.0شدت کا زلزلہ آیا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ 0اور گہرائی 7میل تھی، حالیہ زلزلے کے بعد 14ہزار سے زیادہ لوگوں نے ہلچل محسوس کرنے کی اطلاع دی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے ابتدائی رپورٹوں میں کسی قسم کے جانی یا اہم نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔