امریکہ کا سیٹلائٹ شکن میزائل تجربات بند کرنے کا اعلان

   

واشنگٹن : امریکہ نے سیٹلائٹ شکن میزائل تجربات پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بائیڈن انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ فیصلہ خلامیں فوجی کارروائی کے نئے ضوابط کے تحت کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اس طرح کی پابندی کا اعلان کرنے والا پہلا ملک ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے روس اور چین کی طرف سے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے تجربات کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔