امریکہ کا طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت ختم کرنے کا اعلان

   

واشنگٹن: امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کے رہنماؤں کے سروں کی مقررر کردہ قیمت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کو پکڑنے پر لاکھوں ڈالرز کے انعامات تھے۔ افغانستان کے وزیر داخلہ سمیت کئی رہنماؤں کے سروں کی قیمت بھی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس امر کا اظہار وزارت داخلہ اور طالبان حکومت نے کیا ہے۔افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا کہ امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی، عبدالعزیز حقانی اور یحییٰ حقانی کے سروں کیلئے مقرر کردہ انعامی رقم کو ختم کیا ہے۔امریکہ کی جانب سے سراج الدین حقانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالر مختص کی گئی تھی۔