کابل : افغانستان کے سابق صدراشرف غنی نے امریکہ کے طالبان کے ساتھ معاہدے کو اپنی حکومت کے خاتمے کا بنیادی سبب اور ذمے دار قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ طور پرملک سے فرار ہونے کے بعد انھیں ’قربانی کا بکرا‘بنایا گیا تھا۔اشرف غنی اگست کے وسط میں افغانستان سے راہ فرار اختیار کرکے متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے۔ انھوں نے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان کے دو مختلف دھڑے دو مختلف سمتوں سے کابل کا گھیراؤ کررہے تھے۔انھوں نے وضاحت کی کہ ’’ان کے درمیان بڑے پیمانے پر مسلح خونریزی کا قوی امکان تھا۔اس طرح یہ مسلح آویزش 50 لاکھ کے شہر کو تباہ کردیتی اور لوگ مزید مصائب ومشکلات کا شکار ہوجاتے‘‘۔