امریکہ کا عراق میں ایرانی ملیشیاؤں کو نشانہ بنانے پر غور

   

واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع عراق میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کو نشانہ بنانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مذکورہ عراقی ملیشیائیں کئی ماہ سے عراق میں ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔ باخبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پینٹاگان صدر کی منظوری حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔