واشنگٹن ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چہارشنبہ کو عراق کے مشترکہ فوجی مشقوں کا دوبارہ آغاز کردیا۔ یاد رہیکہ امریکہ کے ڈرون حملوں میں ایرانی فوجی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشترکہ فوجی مشقوں کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔ اس موقع پر نیویارک ٹائمز نے دوامریکی فوجی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پنٹگان اس بات کا خواہاں تھا کہ دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کیلئے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز دوبارہ کیا جانا چاہئے۔ امریکہ نے 5 جنوری کو یعنی قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے دو روز بعد مشترکہ فوجی مشقوں کا سلسلہ روک دیا تھا۔ اسی دن عراق کے قانون سازوں نے عراق سے 5000 امریکی فوجیوں کے تخلیہ کیلئے ووٹ دیا تھا۔