ٹوکیو : امریکہ کا 8 رکنی عملے پر مشتمل، وی۔22اوسپرے فوجی طیارہ جاپان کے جزیرے یوکوشیما کے کے قریب بحراوقیانوس میں گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔جاپان کوسٹ گارڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیارے کے عملے نے صورتحال سے لاعلمی ظاہر کی ہے تاہم علاقے میں موجود امریکی فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے حادثے کی تفصیلات جمع کر لی ہیں۔جاپان ذرائع ابلاغ نے جزیرے کے عوام سے موصول معلومات کے حوالے سے کہا ہے کہ سمندر میں گرتے وقت طیارے کی بائیں موٹر میں آگ لگی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ وی۔22 اوسپرے فوجی طیارے کو، بطور ہیلی کاپٹر بھی اور بطور فِکسڈ وِنگ طیارہ ، ہر دو شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔