امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

   

واشنگٹن: امریکہ نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کے بعد مشرق وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔امریکہ نے یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے امریکی صدر جو بائیڈن کے ٹیلیفونک رابطے کے بعد کیا۔ امریکہ اسرائیل کو مزید بیلسٹک میزائل کے علاوہ دفاعی سامان بھیجے گا جو ڈرون حملوں کے خلاف موثر ہتھیار ہیں۔اطلاعات ہیں کہ امریکہ نے طیارہ بردار جہاز روز ویلٹ بھی خلیج فارس کی طرف روانہ کر دیا ہے جو اسرائیل پر کسی بھی حملے کی صورت میں براہ راست کارروائی کرے گا۔عرب میڈیا نے اپنی خبر میں بتایا کہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے بعد امریکہ کے جاسوس طیاروں نے اسرائیل، شام اور لبنان کے ساحلی علاقوں میں اپنے گشت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔