غیرذمہ دارانہ :ایران
تہران، 31اکتوبر (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی نیوکلیئر تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کا نیوکلیئر تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہے ، ایک شرپسند ملک نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے ۔ عباس عراقچی کا کہنا ہیکہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے نیوکلیئر پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔