واشنگٹن۔ امریکہ نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ جاری کئے گئے ایک بیان میں امریکی محکمہ خا رجہ کی نائب ترجمان جلینا پورٹر نے کہا ہے کہ امریکہ مسلسل کہہ رہا ہے کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں، پاکستان سے دیرینہ تعاون کواہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم این ایس سی کی میٹنگ کے اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہمیشہ مضبوط، خوش حال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔