امریکہ کا چین سے نمٹنے جاپان، آسٹریلیا اور انڈیا کیساتھ اتحاد؟

,

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ کو اقوام متحدہ میں چار رکنی سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہیں عام طور پر ’دی کواڈ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک غیررسمی اسٹراٹیجک فورم ہے جس میں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور انڈیا شامل ہیں۔امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق ’دی کواڈ‘ کے نام سے معروف اس اتحاد میں شامل تمام چاروں ممالک کا مشترک نکتہ یہ ہے کہ ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا توڑ کیا جائے۔وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ جمعہ کو جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدی سوگا، انڈین وزیراعظم ہند نریندر مودی اور آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے مل کر ’ایک آزاد اور کھلے انڈوپیسیفک کی حمایت‘ کے بارے میں بات کریں گے۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب امریکہ کی ایشیا سے متعلق پالیسی میں بہت بڑی تبدیلی واقع ہو چکی ہے۔اس وقت امریکہ اس خطے میں اپنے سفارتی روابط بڑھا رہا ہے جبکہ جاپان چین کے بڑھتے ہوئے عسکری رسوخ کے خلاف سخت موقف اپنائے ہوئے ہے۔دوسری جانب امریکہ کے آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ نئے دفاعی معاہدے سے بھی یہ بات عیاں ہے کہ امریکہ ایشیا کے بارے میں کافی دلچسپی سے اقدامات کر رہا ہے۔اس نازک موڑ پر یہ دیکھنا بہت اہم ہے کہ یہ ’کواڈ‘ آگے جا کر کیا کرتا ہے۔