امریکہ کا ہانگ کانگ میں جمہوریت پسندوں کی رہائی کا مطالبہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے ہانگ کانگ میں جمہوریت پسند آن لائن نیوز نیٹ ورک اسٹینڈ نیوز کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بیجنگ اور ہانگ کانگ کے حکام خصوصی انتظامی علاقے میں آزاد اور خود مختار میڈیا پر ظلم وستم بند کریں اور حراست میں لیے گئے صحافیوں کو رہا کریں۔ بلنکن نے مزید کہا کہ ایک پر اعتماد حکومت جو سچائی سے نہیں ڈرتی وہ آزاد پریس کا خیر مقدم کرتی ہے۔ گزشتہ روز ہانگ کانگ میں اسٹینڈ نیوز کے سات ملازمین کو گرفتار کرنے کے بعد، ان میں سو دو افراد پر عوام کو حکومت کے خلاف ’اکسانے‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔