امریکہ کا یمنی باغی تحریک کو دوبارہ عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ یمنی حوثی باغی تحریک کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ایران نواز ان باغیوں نے متحدہ عرب امارات میں ڈرون اور میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس کے بعد اس خلیج ملک نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں کو دہشت گرد قرار دیں۔ امریکہ نے گزشتہ برس ہی اس تحریک کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹایا تھا۔ بائیڈن نے البتہ اعتراف کیا کہ موجودہ زمینی حقائق کے تناظر میں یمنی بحران کا خاتمہ آسان نہیں ہے۔ سعودی عسکری اتحاد سن دو ہزار پندرہ سے ان باغیوں کے خلاف سرگرم عمل ہے تاہم اسے ابھی تک کوئی بڑی کامیابی نہیں ہوئی ہے۔