امریکہ کا یوکرین کومزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان،روس کی برہمی

   

واشنگٹن : امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکہ نے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، روس نے یوکرین کو بھیجی اسلحہ کی کھیپ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار دینے سے باز رہے، روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو پہنچنے والے اسلحہ کی کھیپ تباہ کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے یوکرین کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا ہے، روسی طیارے اور ٹینک تباہ کرنے کے حامل میزائل بھی یوکرین بھیجے جائیں گے۔روسی دھمکی کے بعد امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔