واشنگٹن۔ مغربی حکام اور میڈیا کا دعویٰ ہے کہ روس یوکرین پر چڑھائی کرنے کی تیاری کررہا ہے جبکہ روس نے ان دعوؤں کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ روس ناٹو کی طرح نہیں ہے۔ نیویارک ٹائمز نے بائیڈن انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ پینٹاگان یوکرین کو روسی چڑھائی پر فوری ردِعمل دینے کے حوالے سے جنگی معلومات فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔ تاہم یہ معلومات یوکرین کو حملے میں پہل کرنے کا اہل بھی بنا سکتی ہے۔