امریکہ کا یوکرین کو 30کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان

   

قبل ازیں بھی بائیڈن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم دفاعی تعاون کیلئے دی تھی

واشنگٹن : امریکہ نے یوکرین کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے 30 کروڑ ڈالر بطور امداد مختص کیے ہیں، فروری کے اواخر میں روس کے حملے بعد امریکہ نے یوکرین کو ایک ارب 60 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔خبر رساں اداے اے ایف پی کے مطابق جمعہ کو منظور ہونے والے اس پیکیج میں لیزر گائیڈڈ راکٹ سسٹم، ڈرونز، اسلحہ، تاریکی میں دیکھنے والے آلات جنگی گاڑیاں اور میڈیکل کے آلات شامل ہیں۔پنٹگان کے ترجمان جان کیربی کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’یہ فیصلہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکہ کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔‘وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی فون پر یوکرین کے صدر ولایمیر زیلنسکی کے ساتھ فوجی صلاحیت بڑھانے کے لیے حوالے سے بات چیت کی۔مارچ کے وسط میں کانگریس نے ایک بل پاس کیا تھا جس میں 13 ارب چھ کروڑ ڈالر کی امداد بھی شامل تھی جو انسانی بنیادوں پر امداد کے علاوہ فوجی مقاصد کے لیے بھی تھی۔جبکہ اس سے قبل بائیڈن نے ایک ارب ڈالر کی رقم دفاعی تعاون کے لیے یوکرین کو دی تھی۔یوکرین کو دیا جانے والے سامان میں سے زیادہ تر امریکہ نے اپنے ذخیرے سے دیا ہیامریکہ نے یوکرین کو جو فوجی سازوسامان دیا ہے اس کا ایک بڑا حصہ اس کے اپنے ذخیرے سے آیا ہے، جس کو ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت حاصل کیا جاتا ہے جس کو ’پریزیڈنشیل ڈراڈاؤن‘ کہا جاتا ہے۔اس طریقہ کار کے برعکس جمعہ کو اعلان کردہ 300 ملین ڈالر پنٹگان کے دفاعی شراکت داروںکی طرف سے فوجی سازوسامان کے معاہدوں کی طرف جائیں گے۔کیربی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ یوکرین کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔جمعہ کی شام کو نیویارک ٹائمز نے خبر دی یوکرینی صدر زیلنسکی کی درخواست کے بعد امریکہ نے اتحادیوں سے ٹینک لے کر بھجوانے کا فیصلہ کیا۔