امریکہ :کورونا سے ایک دن میں 2,228 افراد ہلاک مہلوکین 25,757

,

   

واشنگٹن۔ 15اپریل (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں کورونا وائرس کووڈ۔ 19 سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2,228 افرادکی ہلاکت کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,757 ہو گئی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے یومیہ ہونے والی اموات کے مطابق سب سے سے بڑی ہے ۔ وہیں یہاں اب تک اس وبا سے متاثرین کی تعداد 600000 کے پار پہنچ گئی ہے۔

امریکہ میں پر کورونا متاثرین کی تعداد 600000 سے متجاوز
واشنگٹن۔ 15اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں شدید طورسے پھیل چکے کورونا وائرس کووڈ۔ 19 سے متاثر ہونے والے لوگوں سے کی تعداد 600000 سے متجاوز ہوگئی ہے ۔جان ہاپکنز یونیوسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 6.03 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 25575 افراد نے اس وبا ء سے جان گنوائی ہے ۔ امریکہ کا نیویارک اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ نیویارک میں اب تک 2.03 لاکھ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 10834 افراد نے اس کی زد میں آکر جانیں گنوائی ہیں۔ اس کے علاوہ نیو جرسی میں 68824 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2805 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ میسا چوسٹس، مشی گن، پنسلوانیا، کیلی فورنیا، ایلی نوائے اور لوسیانا میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 20000 سے زیادہ ہے ۔

کورونا :90% نئے کیس امریکہ اور یورپ سے :ڈبلیو ایچ او
جنیوا۔ 15اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ براعظم یورپ کے چند ملکوں میں متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ چند میں یومیہ اضافہ کنٹرول میں ہے۔ ان دنوں برطانیہ اور ترکی میں کووڈ انیس کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں جب کہ اٹلی اور اسپین میں متاثرین کی تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ڈبلیو آچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت نوے فیصد نئے کیسیس امریکہ اور یورپ میں سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے بقول چین کے لیے سب سے بڑا خطرہ درآمدی کیسز ہیں۔ ہیرس نے مزید بتایا کہ وائرس کے خلاف کسی موثر ویکسین کی منظوری میں کم از کم بھی آک سال کا وقت لگ سکتا ہے ۔ کورونا وائرس کے نوے فیصد نئے امریکہکا تعلق امریکہاور یورپ سے ہے۔ ڈبلیو آچ اوعالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے نوے فیصد نئے کیسیس امریکہاور یورپ میں سامنے آ رہے ہیں۔ یورپی ممالک اسپین اور آسٹریا میں وبا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔