نیویارک 7مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صوبہ نیو یارک میں 46 بچوں میں کووڈ -19 کی علامات پائے جانے کے بعد انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریاست کے محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی۔ محکمہ صحت نے طبی سہولت مہیا کرانے والے ملازمین کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ -19 جیسے علامات میں مبتلا 64 بچوں کو نیویارک سمیت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔محکمہ صحت کے کمشنر ڈاکٹر ہاورڈ جکر نے کہا، “شکر ہے کہ کووڈ -19 میں مبتلا بچوں میں سے زیادہ تر میں اس وائرس کے ہلکے علامات نظر آئے ہیں، لیکن کچھ بچوں میں یہ سنگین ہو سکتا ہے۔‘‘