واشنگٹن :امریکہ میں اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے سنگین مریضوں کا خون پتلا کرکے علاج کرنے کے بعد کوئی فائدہ نہ پہنچے مزید ایساکرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے کہا ‘‘کورونا کے نازک مریضوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کی ضرورت ہوتی ہے ۔ خون کو پتلا کرنے کی کلینیکل ادویہ موثر نہیں ہے ۔این آئی ایچ نے بتایا ہے کہ معمولی بیمار اور اسپتال میں داخل کووڈ مریضوں کے اندراج اور جانچ کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ماہرین نے خون کے جمنے سے بچنے کیلئے ابھی ایک مناسب خوراک تجویز کی ہے ، جو ایک عمومی مسئلہ ہے ۔ غیرمعمولی تھکے سے پھیپھڑوں کو نقصان ، ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سمیت صحت سے متعلق متعدد پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔