نیویارک : امریکی دوا ساز کمپنی میرک نے کوویڈ۔19کے علاج کے لیے جو ٹیبلیٹ تیار کیا ہے اس کے استعمال کی حمایت ہو رہی ہے۔ امکان ہے کہ جلد ہی امریکہ میں بھی گھر پر علاج کے لیے ہنگامی طور اس کے استعمال کی اجازت مل جائے گی۔امریکہ میں 30 نومبر کو صحت سے متعلق مشیروں کے ایک پینل نے کوویڈ۔19 کے علاج کے لیے تیار کی گئی کیپسول کے استعمال کی حمایت کر دی۔ اس کے حق میں 13 ووٹ پڑے جبکہ پینل کے دس ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اگر اس کیپسول کے استعمال کی اجازت دی گئی، تو یہ اس وائرس کا ایسا پہلا علاج ہو گا جسے امریکی گھر پر ہی استعمال کر سکیں گے۔