امریکہ کو افغانستان کے قریب اڈوں کی روسی پیش کش

   

واشنگٹن: امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک میلی سے پنٹگان میں روسی ہم منصب ویلری گیراسیموف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں روسی صدر کی اس پیش کش کا جائزہ لیا گیا جس میں ولادیمیر پوٹن نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے وسط ایشیا میں روسی فوجی اڈے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔