امریکہ کو القاعدہ کے اہم مصری لیڈر کی تلاش

   

واشنگٹن : امریکہ نے یمن میں القاعدہ تنظیم کے اہم لیڈر ابراہیم البنا کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے البنا کو ایران میں القاعدہ تنظیم کی قیادت کی جانب سے احکامات موصول ہوتے ہیں۔جمعرات کی شام ایک ٹویٹ میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ “ابراہیم البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ تنظیم کا لیڈر اور بانی رکن ہے … وہ ایران میں موجود تنظیم کی قیادت کا مطیع کارکن ہے … اس دہشت گرد نے اپنا وطن مصر اس لیے چھوڑا تا کہ وہ یمن اور اس کے لوگوں کے لیے بربادی کا سامان کر سکے”۔