امریکہ کو اڈے دیئے تو پاکستان میں پھر دہشت گردی بڑھے گی:وزیراعظم

   

واشنگٹن/اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں کارروائی کے لیے ہوائی اڈے دیے تو پاکستان میںپھر دہشت گردی بڑھے گی، امریکی ڈرون حملوں سے جنگ تو نہیں جیت پائے لیکن نفرت پیدا کردی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگوں کے دوران پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا، 70 ہزار سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے، امریکہ نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر امداد فراہم کی جب کہ پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، امریکہ کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، امریکی کوششوں میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کو ایک ساتھی کی حیثیت سے نشانہ بنایا گیا۔