واشنگٹن: ایک سینئر امریکی قانون ساز اور صدر جو بائیڈن کے قریبی ساتھی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے رفح میں پناہ گزینوں کیلئے منصوبے کے بغیر فوجی آپریشن کیا تو وہ فوجی امداد مشروط کرنے کیلئے ووٹ دے سکتے ہیں۔امریکی سینیٹر کرس کونز نے اس سوال کہ امریکہ کب اسرائیل کو یہ بتائے کہ اسے اپنی فوجی حکمت عملی تبدیل کرنی چاہیے یا امریکی فوجی امداد پر شرائط عائد ہونے کا خطرہ ہے، کے جواب میں کہا کہ “میرے خیال میں ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں۔”کونز نے کہا اگر اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو وہاں موجود تقریباً 1.2 ملین فلسطینی شہریوں کو خاطر میں لائے بغیر اسرائیلی فوج کو رفح میں داخل ہونے کا حکم دے دیں تو وہ مشروط امداد کے حق میں ووٹ دیں گے۔