امریکہ کو کرسمس کا تحفہ دینا چاہتے ہیں: شمالی کوریا

   

سیئول ۔3ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے آج امریکہ کو ایک بار پھر یاد دہانی کروائی کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ نیو کلیئر مذاکرات کرنے کیلئے وقت کھوتا جارہاہے کیونکہ کرمس کا تہوار قریب ہے اور امریکہ کو یہ امید رکھنی چاہیئے کہ شمالی کوریا اسے ( امریکہ) کرسمس کا کونسا تحفہ دیتاہے ۔یہ بیان شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ سطحی سفارت کار کی جانب سے دیا گیاہے ۔