٭ چین ، روس اور اقوام متحدہ کے دیگر 24 ممالک نے امریکہ اور مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ یکطرفہ سخت ترین تحدیدات کو فوری ہٹادیں۔ ان تحدیدات کے تعلق سے کہا گیا کہ تحدیدات کے باعث کئی ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ خاص کر کووڈ ۔19 سے نمٹنے کیلئے یہ ممالک پریشان ہیں ۔ چین کے سفارتکار زونگ جاون نے ایک مشترکہ بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔ منظم طریقہ سے امتیاز برتے ہوئے ان ملکوں کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرر ہا ہے۔
