امریکہ کیخلاف سازش ،روسی خاتون کو سزا

   

واشنگٹن۔ 27 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک عدالت نے روس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو امریکہ کے خلاف سازش اور سیاسی امور میں مداخلت کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ روسی خاتون ماریا بوٹینا تین سال سے امریکہ میں زیر تفتیش ہیں اور انہیں امریکی پالیسیوںمیں ماسکو کی مداخلت کے الزام میں تحقیقات کا سامنا ہے۔تیس سالہ ماریا بوٹینا نے امریکہ میں سیاسی امور میں مداخلت کا جرم تسلیم کر لیا تھا جس کے بعد وہ نو ماہ تک جیل میں بھی رہیں۔ انہیں سنائی گئی قید کی آدھی سزا کاٹنا ہوگی جب کہ آدھی وہ پہلے کاٹ چکی ہیں۔روس نے امریکہ میں موجود اپنی خاتون شہری کو سنائی جانے والی سزا کو شرمناک قرار دیا ہے۔