تہران/مسقط: ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق، عمانی دارالحکومت مسقط میں ہفتہ کے روز دونوں فریقوں کے درمیان “بالواسطہ” بات چیت “تعمیری” ماحول میں ہونے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 19 اپریل کو ہوگا۔وزارت نے اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت میں تہران کے جوہری مسئلے اور پابندیوں سے چھٹکارے پر توجہ مرکوز کی گئی۔بیان کے مطابق دونوں فریقین نے اگلے ہفتے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دریں اثناء مذاکرات کے مقام سے نکلتے ہوئے دونوں ممالک کے وفود کے سربراہان نے عمانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں چند منٹ تک بات چیت کی، جس میں مثبت اشارے دیے ۔