نئی دہلی، 23 اگست (یو این آئی) محکمہ ڈاک نے امریکی انتظامیہ کے 30 جولائی کے حکم کے تحت 800 ڈالر تک کے سامان پر ڈیوٹی فری کی کم از کم چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ 29 اگست سے نافذ کردیا جائے گا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے تحت، امریکہ کیلئے ہر قیمت کے پوسٹل آئٹمز پر مخصوص انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ۔آئی ای ای پی اے ٹیرف کے مطابق کسٹم ڈیوٹی ہو گی۔ تاہم حکومت نے 100 ڈالر تک کے گفٹ آئٹمز کو اس ڈیوٹی سے آزاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ ڈاک نے ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 25 اگست سے امریکہ کیلئے تمام قسم کے پوسٹل آئٹمز کی بکنگ عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس میں خطوط اور دستاویزات اور 100 ڈالر تک کی قیمتی تحفے کو اس کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہندوستان پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تلخی ہے۔